ممبئی، 10 اگست (یو این آئی) کنگ کمار کے نام سے مشہور لندن کے معروف صنعت کار ابھیشیک کمار ہسپانوی، فرانسیسی، انگریزی اور ہندی سمیت 11 فلموں کی تخلیق کریں گے۔
اوڈ بال موشن پکچرز بہت جلد بین الاقوامی (فرانسیسی، ہسپانوی اور انگریزی)، ہندی سمیت11 فلمیں بنانے جا رہے ہیں۔
کنگ کمار کے نام سے مشہور لندن کے معروف صنعت کار ابھیشیک کمار ان فلموں کی شوٹنگ انگلینڈ میں کریں گے۔
اوڈ بال
بھوجپوری فلموں کی تخلیق بھوجپوری فلموں کی معروف پروڈکشن کمپنی آدی شکتی انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر کرے گی اور اس کے لیے بھوجپوری فلموں کے مشہور پروڈیوسر ڈسٹری بیوٹر درگا پرساد مجمدار کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔
ابھیشیک کمار نے کہا "بھوجپوری فلمیں بنانےکی دلچسپی کی وجہ بہت خاص ہے کیونکہ میری پیدائش اور پرورش بہار میں ہی ہوئی ہے اور میں ہمیشہ زمین اور مادری زبان کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔